Misbah Ul Haq to build Children’s Heart Hospital with PCHF

Life is entirely unpredictable. This story reflects a different side of Misbah Ul Haq. For the world he is a star Pakistani cricketer and former captain, but in the world outside cricket he is a common man. This common man is very observant of his surroundings. Misbah Ul Haq the cricketer has accomplished all that he desired for. Eminence, prosperity etc. He put in a tremendous amount of effort to strengthen the Pakistan cricket team when it was going through its toughest phase in history. The Pride of Performance is just one award on his impressive list of accolades.

His life took a new turn when his close friend’s daughter, who had Congenital Heart Disease (CHD), had her heart surgery. At the time of the surgery, while sitting next to his friend outside the operation theatre, he noticed how challenging it is for a patient’s parents and kinfolks to go through so much difficulty and pain. The entire ordeal revealed all that the common man suffers and this had an undeniable effect on Misbah. Although his friend’s daughter had a successful surgery, the scenes at the hospital left an everlasting impression in Misbah Ul Haq’s mind.

Due to his busy routine, he could never make a direct impact and even as time passed, he remained steadfast in his aim to do something for the kids who have CHD.

Misbah was introduced to Pakistan Children’s Heart Foundation (PCHF) by his friend. PCHF is working solely for CHD children since 2012, by raising general public awareness and financially supporting families for surgery expenses. Upon knowing that PCHF is trying to build a hospital and research institute for CHD, and are in dire need of support, Misbah Ul Haq joined hands with PCHF for the cause.

In this joint venture, children born with CHD will be treated without the fear of financial burden, and professionals will excel in the field along with providing quality services.

Misbah Ul Haq and PCHF both believe that it is not their project, it is the nation’s. It is time for all of us to stand by his side for this noble cause. United we can achieve the impossible. Support Misbah Ul Haq and Pakistan Children’s Heart Foundation.

مصباح الحق اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن دل کا ہسپتال بنانے میں ساتھ ساتھ

زندگی ہر کسی کے لئے مکمل طور پر غیر متوقع ہے ۔ یہ کہانی مصباح الحق کا دوسرا پہلو دکھاتی ہے۔ دنیا کے لئے مصباح پاکستانی کرکٹر اورکرکٹر ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ لیکن اندرسے وہ ایک عام انسان ہیں جو چیزوں کومحسوس کرتے ہیں اورانکا مشاہدہ کرتے ہیں۔ مصباح الحق نے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کیاِ ِ، پھر وہ شہرت کی بلندیاں ہویا دولت ۔ انہوں نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کومضبوط بنانے اور یکجا کرنے کی پوری کوشش کی، خاص طور پر اس وقت جب پاکستانی کرکٹر ٹیم ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی۔ پرایڈ آف پرفورمنس ان کے لا تعداد اعزازات کی فہرست میں سے ایک ہے۔
ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ تب لیا، جب انکے ایک قریبی دوست کی بیٹی، جوکے پیدائشی طور سے دل کی بیماری میں مبتلا تھی ، اسکے دل کی سرجری تھی ۔ دو سال پہلے آپریشن تھیٹر کے باہر مصباح اپنے دوست کے ساتھ بیٹھے تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ مریضوں کے والدین اور رشتےداروں کو بہت سی مشکلات اور تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس پورے منظر نے ان کے سامنے زندگی کی ایک نئی تصویر پییش کی اور وہ ہمیشہ کے لئے ان کے دل و دماغ پہ نقش ہوگئی۔ اگرچہ ان کی دوست کی بیٹی کی سرجری کامیاب ہوئی تھی۔ لیکن آپریشن تھیٹر کےبیرونی منظر نے مصباح الحق کے دماغ اور دل پرگہرا اثر ڈالا۔
عرصے تک مصباح کے مصروف معمول کی وجہ سے یہ یاد تھوڑی دھندلی ضرور ہو گئی مگر مٹی نہیں۔ کہتے ہیں، وقت کے پر ہوتے ہے، گزر جاتا ہے۔وقت ضرور گزر جاتا ہے لیکن ذہن پر نقش یادیں کبھی نہیں مٹتیں۔ اسی طرح مصباح بھی وہ ایک یاد نہ بھلا سکے ،وہ دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے ۔
اسی دوران ان کے دوست نے انہیں ایک تنظیم سے متعارف کیا، جو کے نا گز یر وسائل والےدل کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے کام کررہی تھی۔ اس تنظیم کا نام پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن تھا اوریہ تنظیم نہ صرف پچھلے چھ سے سات سالوں سے ٖسرجری کے اخراجات کے لئے ان مریضوں کے خاندانوں کو مالی طور پر امدادفراہم کر رہی تھی بلکہ اس مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی کوشاں تھی ۔ ستمبر ٢٠١٨ تک یہ فاؤنڈیشن ١١٩٠ سے زائد بچوں کے دل کے پروسیجرزمختلف ہسپتالوں میں چالیس کروڑ سے زیادہ کی خطیر رقم سے کروا چکی ہے۔ اس وقت مصباح الحق خود بھی اس حوالے سے کچھ کرنے کے لیے کوشاں تھے،مصباح نے مزید تحقیقات کی اور انہیں یہ معلوم ہوا کہ پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے لیے ہسپتال اور ریسرچ سینٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اسے ٹھوس مدد کی ضرورت ہے ۔ مصباح الحق اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن نے ایک دوسرے کی مدد کا ٹھان لیا ۔
اس ہی دوران انفرادی بنیاد پر کوشش کرتے ہوئے مصباح الحق کو ایک خیال نے گھیرا کہ جب مقصد یکساں ہے تو کیوں نہ پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن کو ساتھ لے کر چلا جائے ۔ اس کے بعد مصباح الحق نے بچوں کے دل کے ہسپتال اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلیے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن کو بھی شامل کیا ۔
یہ مشترکہ منصوبہ شروع ہے، جہاں دل کی بیماری لے کر پیدا ہونے والے بچوں کا مالی بوجھ کے خوف کے بغیر علاج کیا جائے گا،بلکہ پیشہ ورارانہ میدان میں ماہر لوگوں کو بھی اس مقصد میں شامل کیا جائے گا اور معیاری خدمات فراہم کی جائے گی ۔
مصباح الحق کا خیال ہے کہ یہ صرف ان کا منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن کا ہے، اصل میں یہ پاکستان کا ہے اور پاکستان کے لیے ہے ۔ اس منصوبہ کے لیے ہم سب کو ساتھ کھڑے ہوناہے۔ اگرہم ساتھ کھڑے ہو جائیں تو کچھ ناممکن نہیں۔مصباح الحق اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن کا اس نیک مقصد میں ساتھ دیجیے ۔

ہمیں MostBet bookmaker سے محبت ہے۔